حکومت نے معاشی پیکیج دینے میں تاخیر کردی: سراج الحق

468

سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے تین ہزار روپے میں گزارا کرنے کا فارمولا دینے پر انہیں نوبل انعام مل سکتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کو عالمی ادارے سے ڈیڑھ ارب ڈالرز کی امداد ملنے والی ہے، حکومت نے معاشی پیکیج دینے میں تاخیر کردی ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے فی خاندان کو ماہانہ تین ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے، تین ہزار روپے میں گزارا کرنے کا فارمولا دینے پر انہیں نوبل انعام مل سکتا ہے، حکومت کو چاہیے کہ فی گھرانہ کم از کم 15 ہزار روپے گزارا الاؤنس دے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت شہید ہونے والے ڈاکٹر اسامہ کو نشان جرات دے۔