کورونا وائرس: حکومت کا پیٹرول کی درآمد روکنے کا فیصلہ

646

کراچی: حکومت نے کورونا وائرس کے سبب پیٹرول کی کھپت میں کمی کی وجہ سے درآمد روکنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے آئل کمپنیز کو ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں حکومت نے ہدایت کی ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر پیٹرول کھپت میں زبردست کمی ہوئی ہے جس کے باعث پیٹرول کی درآمدفوری طور پر روکا جائے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ریفائنریز خام تیل درآمد منسوخ کریں تاکہ ملکی پیداوار برقرار رہے۔

حکومت نے کونسل کو ہدایت کی ہے کہ مارکیٹنگ کمپنیز مقامی ریفائنریز سے مال خریدنے کی حکمت عملی بنائیں تاکہ ملک کا فائدہ ہو۔