ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

410

کورونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر کی کرنسی ڈالر ک مقابلے میں کمزور ہورہی ہیں وہیں پاکسان میں بھی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں چار روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 161 روپے 60 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق شرح سود میں کمی کے فیصلے کے بعد ڈالر کی خریداری کی جارہی ہے جس کے باعث عارضی طور پر اس کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جبکہ رواں ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 7 روپے 33 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاوربار اور اوپن مارکیٹ بند ہونے کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت جاری نہیں ہوسکی۔