کورونا وائرس: سندھ حکومت نے کرفیو کا فیصلہ کرلیا، ذرائع

852

کراچی: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر سندھ حکومت نے آج سے صوبے بھر میں کرفیو لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے لاک ڈاون مین مزید سختی کا فیصلہ کرتے ہوئے آج سے صوبے بھر میں کرفیو لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے ابتدائی طور پر 4 روز کیلئے کرفیو نافذ کیا جائےگا ، کرفیو کے دوران چند گھنٹوں کی چھوٹ بھی دی جائے گی۔

راشن کی تقسیم کرنے کیلیے  یونین کمیٹی کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں جس کیلئے تمام ڈپٹی کمشنر کو رقم جاری کردی گئی ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ کرفیو کے دوران ڈاکٹر پیرا میڈیکل اسٹاف اور صحافیوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا جبکہ اسپتال کے اندر قائم میڈیکل اسٹورز بھی کھلے رہیں گے۔

سنسدھ حکومت کی جانب سے ہر یو سی میں زکواۃ و عشر کمیٹیوں کے اراکین کو بھی خصوصی پاسسز جاری کئے جائیں گے۔

یاد رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے اب تک 417 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 1 شخص جان کی بازی بھی ہار چکا ہے ۔