کورونا وائرس: امریکی سینیٹ میں 2 کھرب ڈالر منظور

296

واشنگٹن:امریکی معیشت کو سنبھالنے کے لیے سینیٹ میں 2 کھرب ڈالر کے مالیاتی پیکیج کو منظور کرلیا گیا۔   

امریکی سینیٹ نے 2 کھرب ڈالر کے مالیاتی پیکیج کی منظوری دے دی ہے،پیکیج کورونا وائرس سے معیشت کو پہنچنے والے دھکچے کو سنبھالنے کے لیے ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا بھر میں کورونا  ٹیسٹنگ کا سلسلہ شروع کررہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ 2  ٹریلین ڈالر کے کورونا پیکیج سے امریکی معیشت کو سہارا ملے گا، کورونا سے نمٹنے کے لیے ڈیفنس پروڈکشن ایکٹ استعمال نہیں کریں گے، کانگریس جماعت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس جلد بل منظور کرے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ اولمپکس ملتوی کرنے کا جاپانی حکومت کا فیصلہ درست ہے۔

خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے مہلک وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے پیش نظر امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ یورپ کے بعد امریکا اس کا مرکز بن سکتا ہے۔