چین میں “ہنٹاوائرس” سر اٹھانے لگا؛ دنیا مزید خوف میں مبتلا

820

کراچی (رپورٹ: محمد انور) دنیا ابھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس کی تباہ کاریوں سے ہی خوفزدہ ہے کہ چین میں”ہنٹاوائرس” بھی سر اٹھانے لگا ہے ۔

اس نئے وائرس کی اطلاعات نے چین سمیت دنیا بھر کے عوام کو گہری تشویش میں مبتلا کردیا ہے ۔ یہ وائرس چوہوں کے کاٹنے سے پیدا ہوتا ہے ۔

چائنا کے سرکاری میڈیا کے مطابق یونان ( Yunnan) صوبے کا  ایک شہری بس میں سفر کے دوران چوہے کے کاٹنے ہلاک ہوگیا تھا اس کا جب پوسٹمارٹم کیا گیا تو پتا چلاکہ یہ “ہنٹاوائرس” کا شکار ہوا ہے ۔

سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (سی ڈی سی) کے مطابق ہنٹاوائرس، جراثیم کا ایک خاندانی وائرس (فیملی وائرسس) ہے جو اکثر چوہوں کے کاٹنے سے ہوتا ہے ۔

یہ وائرس امریکا میں  چوہے سمیت رینگنے اور رنگ بدلنے والے جانوروں سے پیدا ہوتا ہے ۔ یہ ” نیو ورلڈ” ہنٹا وائرس کہلاتا ہے ۔

جبکہ اسے یورپ اور ایشیا میں “اولڈ ورلڈ” ہنٹا وائرس کہتے ہیں ۔ نیوورلڈ ہنٹا وائرس ، ہنٹاوائرس پلمونری سینڈروم ( ایچ پی ایس ) اور اولڈ ورلڈ ہنٹا وائرس ” ہیمورہجک فیور وتھ رینل سینڈروم ( ایچ ایف آر ایس ) کی وجہ بنتا ہے ۔