کورونا کی مریضہ اسپتال سے فرار

230

لاہور کے جناح اسپتال سے گلشن راوی کی رہائشی کورونا وائرس کی 24 سالہ مریضہ فرار ہوگئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جناح اسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ نے لڑکی کے اسپتال سے فرار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 24 سالہ مریضہ بغیر بتائے اسپتال سے چلی گئی ہے اور انہوں نے اس حوالے سے پولیس کو آگاہ کردیا ہے۔

ایم ایس کا کہنا تھا کہ فرار ہونیوالی مریضہ جناح اسپتال کے ہائی ڈیپینڈینسی یونٹ میں داخل تھی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 11سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اس وبائی مرض سے اب تک 8 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔