پلا ٹ پر قبضے کا معاملہ،پولیس افسرا ن کے ملوث ہونے پرعدالت برہم

177

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پنیاری تھانے کی حدود میں ابرار صدیقی کے پلاٹ پرمبینہ قبضے کے معاملے میں پولیس کے افسران کے ملوث ہونے پرعدالت برہم،ڈی ایس پی پھلیلی سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔ ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد نے پنیاری تھانے کی حدود احسن آباد میں پولیس کی سرپرستی میں ابرار صدیقی کے پلاٹ نمبر198پر مبینہ قبضہ کرانے کی درخواست پر آر پی او حیدرآباد کے ایڈمن عابد رضا، ڈی ایس پی پھلیلی اورنگزیب عباسی، ایس ایچ او پنجاری جاوید جلبانی، قبضہ گروہ کے محمد اکرم اور محمد ولد ررفیق کے قابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کرکے ملزمان کو2اپریل کو50،50ہزار روپے کی ضمانت لیکر عدالت میں حاضر ہونے کا نوٹس جاری کردیا ۔