زائرین کو ٹرک میں چھپا کر لاہور منتقل کرنے کی کوشش ناکام

310

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران سے آنے والے 25 زائرین کو گرفتار کر لیا گیاہے۔زائرین نے خود کو ٹرک میں سامان کے پیچھے چھپایا ہوا تھا۔تفصیلات کے مطابق ایران سے آنے والے ٹرک میں چھپے 25 زائرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایران سے آنے والے زائرین کو ٹرک میں چھپا کر لاہور منتقل کیا جارہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق راجن پور کے علاقے میں بنگلہ دھنگن کے قریب پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں نے ٹرک روک کر تلاشی لی تو سامان کے پیچھے 25 زائرین چھپے ہوئے تھے جنہیں گرفتار کرکے تھانا کوٹ مٹھن منتقل کر دیا گیا ہے۔جب کہ دوسری جانب خیبر پختونخوا میں ایک ہی روزمیں مزید 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے بھر میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 78 ہوگئی۔