تنظیم اساتذہ کی وزیر تعلیم سعید غنی سے اظہارِ ہمدردی

43

حیدرآباد(پ ر)تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ کے صدر پروفیسر نصراللہ لغاری ،سیکرٹری صوبہ پروفیسر رئیس احمد منصوری ،حیدرآباد ڈویژن کے صدرجاوید اخلاق ،ضلع حیدرآباد کے صدر محمداسلم قریشی پروفیسر ولی محمد شاہ اور عبدالستار انصاری نے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کے کورونا وائرس سے متعلق مثبت ٹیسٹ آنے پر اظہار ِ تشویش کرتے ہوئے ان کی مکمل صحت یابی کی دعاکی ۔ تنظیم اساتذہ کے صوبائی صدر نصراللہ لغاری نے مزید کہا کہ وزیر تعلیم سعید غنی کا قلمدان سنبھالتے ہی تعلیمی مسائل کیلیے متحرک ہونا قابلِ ستائش ہے ہم اُمید کرتے ہیں کہ حالات بہتر ہوتے ہی وزیر ِموصوف اسی طرح تعلیم کے شعبہ پر گہری نظر رکھیں گے اور عملی اقدامات بھی کریں گے۔