لاک ڈائون، وزیر اعلیٰ سندھ عوام کی تذلیل کا نوٹس لیں، حسین محنتی

599

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے لاک ڈائون کے دوران قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی جانب سے صحافیوں اور دیگر ضروری فرائض سرانجام دینے والوں کی تذلیل کے واقعات کی مذمت اور وزیر اعلیٰ سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے جاری کردہ نوٹس پر عمل درآمد کو یقینی اور لاک ڈائون کی آڑ میں عوام کی تذلیل رکوائیں۔