پاکستانی اتھیلیٹس اولمپکس کیلئے تیاریاں جاری رکھیں،جاپانی سفیر

424

اسلام آباد (جسارت نیوز) پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر متسودا کونینوری نے پاکستانی اتھلیٹس سے کہا ہے کہ وہ ٹوکیو اولمپیکس میں شرکت کیلئے اپنی تیاریاں جاری رکھیں، جاپان پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے ساتھ تعاون مزید مستحکم کرنے کا خواہاں اور کھیلوں کے شعبہ میں پاکستان مزید تعاون کیلئے پرعزم ہے۔ انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس بش اور جاپانی وزیراعظم ایبے شنزو نے کورونا وائرس کی وجہ سے منگل کو طویل مشاورت کے بعد ٹوکیو اولمپک 2020ء ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بدھ کو جاپانی سفیر نے پیغام میں پی او اے کے صدر لیفٹننٹ جنرل(ر) سیّد عارف حسین کا مکمل تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی اتھلیٹس نئے ولوے اور جذبوں سے اولمپک و پیرا اولپمک گیمز کیلئے اپنی تیاریاںجاری رکھیں۔ سفیر نے کہا کہ جاپان کھیلوں کے شعبوں میں پاکستان کو مکمل تعاون کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی کی وجہ سے کورونا وائرس کے باعث ٹوکیو اولمپک گیمز موسم گرما 2021ء تک ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ جاپانی سفیر نے توقع ظاہر کی کہ عالمی برادری کی اجتماعی کوششوں کے باعث کورونا وائرس کو شکست دی جائے گی۔