اولمپکس ملتوی کرنے پر امریکا کا خیر مقدم

165

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوکیو اولمپکس ایک سال کے لیے ملتوی کے فیصلے کو دانشمندانہ اور صحیح اقدام قرار دے دیا۔ یہ بات چیف کیبنٹ سیکرٹری یوشی ہیداسوگا نے بدھ کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے پر کورونا وائرس کے باعث ٹوکیو اولمپکس ایک سال تک ملتوی کرنے کے فیصلے کو بہت دانشمندانہ اور عظیم فیصلہ قرار دیا اور اس فیصلے میں جاپانی وزیراعظم کے موقف کی حمایت کی۔ انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے صدر تھامس بیچ اور جاپانی وزیراعظم نے 24مارچ ٹوکیو اولمپکس کو 2021 تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا جو جولائی میں ہونا تھے۔