ـ13 ویں نیشنل جوجٹسو چیمپئین شپ ملتوی،نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں ہو گا، جنرل سیکرٹری

285

کراچی(اے پی پی) پاکستان جو جٹسو فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری وقار الیاس خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے آئندہ ماہ کھیلی جانے والی13 ویں نیشنل جو جٹسو چیمپئن شپ ملتوی کر دی گئی ۔ کورونا کی عالمی وباء کے خاتمے اور ملک میں کھیلوں کے حوالے سے سازگار ہوتے ہی نیشنل چیمپئن شپ کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ موجودہ حالات کے باعث جوجٹسو انٹرنیشنل فیڈریشن اور جوجٹسو ایشیا یونین کے زیراہتمام کھیلے جانے والے تمام ایونٹس کو ملتوی کر دیا گیا ۔ 13 ویں نیشنل جوجٹسو چیمپئین شپ نئی تاریخوں کا اعلان آرگنائزنگ یونٹ کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ فیڈریٹنگ یونٹوں کے تمام تربیتی سیشن روک دیئے گئے ہیں اور ایشین یونین نے بھی ایشین چیمپین شپ منسوخ کردی ہے۔