کورنگی میں کوروناسے متعلق آگاہی مہم کیساتھ بلا تعطل میونسپل سروسز جاری

373

کراچی(صباح نیوز)لاک ڈائون کے دوران بلدیہ کورنگی کا بلاتعطل میونسپل سروسز کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس سے عوامی زندگیوںکو محفوظ بنا نے کے لئے عوامی شعورکی آگاہی مہم جاری ،چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئرر ضاکی زیر نگرانی یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور وارڈز کونسلرز عوامی خدمت کے ساتھ موجودہ صورتحال اورمشکل لمحات میں عوامی زندگیوں کو محفوظ بنانے کا فریضہ انجام دے رہے ہیں ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کے محکمہ سالڈویسٹ ،محکمہ پارکس اینڈ سروسز اورالیکٹریکل اینڈمیکنیکل ڈیپارٹمنٹ لاک ڈائون کے دوران بلا تعطل بلدیاتی سہولیات عوام کو فراہم کرنے میںمصروف ہیں چیئر مین سیدنیئرر ضا نے بلدیہ کورنگی کے محکمہ جاتی سربراہان اور ملازمین کو حفاظتی انتظامات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنا نے کے ساتھ عوامی شعور کی بیداری کے حوالے جاری مہم کو موثرانداز میں چلانے کے ساتھ ساتھ عوام کو درپیش علاقائی مسائل کے حوالے سے مشکلات سے نجات دلائیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل اورملیرماڈل زونز کا دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری انتظامات اور کورونا وائر س کے خلاف عوامی شعور کی بیداری کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کی جاری مہم کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔