عوام گھروں میں نہ بیٹھے تو ایک ماہ تک کرفیو لگانے پر غور کرسکتے ہیں

326

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیرٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ نے صوبے میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں پر وزیراعلیٰ سندھ کو سخت ایکشن کرنے اور کرفیو لگانے کی تجویز پیش کردی ہے۔ انہوں نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت لوگوں کو کرونا وائرس سے بچانا چاہتی ہے اور اس لیے اس نے لاک ڈاؤن کا یہ اقدام اٹھایا ہے مگر اس کے باوجود اسکی خلاف ورزی کی شکایات آرہی ہیں اور یہاں تک کہ دیہات میں اجتماعات منعقد کیے جارہے ہیں میں اس لیے وزیر اعلیٰ سندھ سے گزارش کروں گا اور تجویز کروں گا کہ جتنے سخت اقدامات کرنا ہے کریں اگر کرفیو لگانا پڑتا ہے تو لگادیں کیونکہ لوگوں کی صحت کا مسئلہ ہے میں ان سے کہوں گا وہ کرفیو نافذ کرنے کے حوالے سے سوچیں اور اس پر عمل کریں, اگر عوام گھروں میں نہ بیٹھے تو ایک ماہ تک کرفیو لگانے پر غور کرسکتے ہیں۔ اویس شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اس لیے حکومت نے ٹول فری نمبرز جاری کردیے ہیں عوام ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے حوالے سے اس پرشکایت کرسکتے ہیں ۔