یہ وقت توبہ و استغفار کا ہے،اہلحدیث مفتیان

278

کراچی (پ ر) اہلحدیث مفتیان وعلماکرام امیرجماعت غربااہلحدیث پاکستان ورئیس جامعہ ستاریہ اسلامیہ مولانا عبدالرحمن سلفی، مولانا پروفیسر حفظ محمد سلفی، مولاناشیخ الحدیث محمود احمد حسن ودیگر نے ملک بھر کے جماعتی امرا ناظمین ونائب ناظمین خطبا وائمہ مساجد اور ذمے داران کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج پوری دنیا اور خصوصاًامت مسلمہ ایک پر فتن دور سے گزر رہی ہے،وطن عزیز پاکستان بھی اس وبا بیماری کاشکار ملک بن چکا ہے ، علما ومفتیان نے کہا کہ یہ اللہ تبارک وتعالیٰ سے توبہ واستغفار کاوقت ہے، امت مسلمہ کو چاہیے کہ امر بالمعروف ونہی عن المنکر کی طرف راغب ہو۔ امام مسجد نمازوں میں دعاؤں کا خصوصی اہتمام کریں، فرض نمازوں میں قنوت نازلہ ضرور پڑھیں جو سنت نبویؐ ہے۔