کورونا11برس سے کم عمر بچوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، فوادچودھری

210

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہا ہے کہ 11برس سے کم عمر بچوں کو کورونا وائرس نقصان نہیں پہنچا سکتا تاہم گھر میں موجود 60برس سے زاید عمر افراد کو ان سے دور رکھنا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ روزقبل پتاچلا کہ سینیٹائزر نہیں مل رہے، ابتدائی طور پر ہم 800 سینیٹائزر بنارہے تھے تاہم اب8ہزار روزانہ بنائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ کورونا ٹیسٹنگ کٹس بنانے کی کوشش کررہے ہیں، 8ہزار والی کٹ 2000 کی بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل وینٹی لیٹرز کی تیاری پر کام کررہی ہے جبکہ کورونا کی ویکسین بنانے میں بھی کردار ادا کریں گے، کورونا کے مریضوں کا ڈیٹا بھی اکٹھا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہلم میں 1100 افراد بیرون ملک سے آئے جن میں 4 مریض میں وائرس کی تشخیص ہوگئی ۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر افراد لندن سے وطن واپس آئے تھے۔