ورلڈ کپ 1992: پاکستان کی جیت کو 28 برس بیت گئے

940

کراچی( موسیٰ غنی): کورونا وائرس نے آج کے تاریخی دن کی خوشیوں کو پھیکا کردیا، 28 سال قبل آج ہی کے دن 25 مارچ 1992 کو قومی کرکٹ ٹیم نے تاریخ کا یادگار ترین لمحہ دیکھا اور انگلینڈ کو شکست دےکر دنیائےکرکٹ کے چیمپئن کا تاج سر پرسجایا تھا۔ پانچواں کرکٹ عالمی کپ 22 فروری سے 25 مارچ 1992 تک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے میدانوں پر کھیلا گیا تھا۔

پاکستانی ٹیم1992 کا ٹورنامنٹ شروع ہونےسےقبل ہی مشکلات کا شکارتھی اور ٹیم کواس وقت بڑا دھچکا لگا جب اس وقت کےمایہ ناز  فاسٹ بولر وقار یونس انجری کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ پاکستان ٹیم کی بیٹنگ کا ستون سمجھے جانے والے جاویدمیانداد کمر کی تکلیف کا شکار تھے جبکہ خود  کپتان عمران خان بھی کندھے کی انجری مبتلا تھے۔

میلبورن کرکٹ گراونڈ پر 23 فروری 1992 میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف شکست کےساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا، پھر دوسرا میچ جیتا اورتیسرا میچ بارش کی نظر ہوا۔چوتھے اور پانچویں میچ میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑاتا ہم  چھٹے میچ میں فتحیاب رہی۔ 1992 کے ٹورنامنٹ میں اپنا سفر جاری رکھنے کیلئے پاکستان کی امیدیں ویسٹ انڈیز کیخلاف آسٹریلیا کی فتح سے وابستہ ہوگئیں ۔ٹیم کے ساتھ ساتھ شائقین بھی ناامید ہوئے مگر انگلينڈ کے خلاف بارش کی وجہ سے ملنے والا ايک پوائنٹ پاکستان کو پوائنٹس ٹيبل پرٹاپ فور ميں لے آيا۔

پاکستان کا فائنل میں جوڑ کرکٹ کو ایجاد کرنے والے ملک انگلینڈ سے تھا ،پاکستان نے فائنل میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے حریف  کو 250 رنز کا ہدف دیا تھا۔ فائنل میں ٹرننگ پوائنٹ وسیم اکرم کی دو گیندوں پر ایلن لیمب اور کرس لوئس کی وکٹیں تھیں جس کے بعد میچ کا پانسہ پلٹ گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم نے عمران خان کی قیادت میں میلبرن کے گراؤنڈ  میں انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی تھی۔آخری مقابلے میں اس وقت ٹیم کے کپتان عمران خان، جاوید میانداد، انضمام الحق اور وسیم اکرم نے نمایاں کارکردگی دکھائی اور جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔

قومی ٹیم کے تیز گیند باز وسیم اکرم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جب کہ مشتاق احمد اورعاقب جاوید نے بھی زبردست باولنگ سے پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

یاد رہے کہ اسی سال پاکستان نے ہاکی اور اسکواش میں ورلڈ کپ بھی اپنے نام کیا ۔

Image result for World Cup 1992: 28 years have passed since Pakistan's victory

Image result for World Cup 1992: 28 years have passed since Pakistan's victory