ملک و قوم کی فلاح و بہبود ہی ہمارا مقصد ہے،فردوس عاشق

456

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ملک و قوم کی فلاح و بہبود اور ان کی بہتری ہی ہمارا مقصد ہے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معاشی حقائق اور قوم کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ایک انتہائی بہترین پیکج ہے۔ مزدور طبقے کے لیے 200ارب اور معاشرے کے انتہائی غریب افراد کے لئے 150 ارب کی رقم رکھی گئی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ برآمد کنندگان کو 100 ارب روپے کا فوری ریفنڈ دینے سے ایکسپورٹرز کی مدد ہوگی اور اس سے ملکی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ چھوٹی بڑی صنعتوں اور زراعت کے لئے 100 ارب سے پیداواری صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی۔

اںہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کے لیے 50 ارب کی رقم کا مقصد عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی ہو گی۔ لاک ڈاؤن کی صورتحال کے لئے 100 ارب اور گندم کی سرکاری خریداری کے لیے 280 ارب رکھے گئے ہیں۔پٹرولیم مصنوعات پر   15روپے کم کر دیئے ہیں، ان تمام اقدامات سے واضح ہوتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت ہر وقت عوام کے لیے سوچتی ہے۔ ملک و قوم کی فلاح و بہبود اور ان کی بہتری ہی ہمارا مقصد ہے۔