حکومت اتناالاؤ نس دے کہ غریب دو وقت کا کھانا کھا سکے،سراج الحق

502

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہےکہ حکومت کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن میںکم از اکم عوام کو اتنا گزارا الاؤ نس دے جس سےغریب دو وقت کا کھانا کھا سکیں۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم کوئی ایسا گر بتائیں جس سے ایک گھرانے کا تین ہزار میں گزارہ ہوجائے۔ وزیراعظم خود کہتے تھے کہ ان کا دو لاکھ میں گزارہ نہیں ہوتا۔غریب عوام کو مزید مشکل میں نہ ڈالا جائے ۔

سینیٹر سراج الحق نے امراء اضلاع کو ہدایت کی کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ قریبی رابطہ میں رہنے اور ان کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضا کاروں کی کمیٹیوں کو محلوں کی سطح پر منظم کیا جائے۔ہر ضلع کے بڑے شہروں میں کنٹرول سینٹرز بنائے جائیں۔مقامی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے۔مخیر حضرات کو خدمت کے کاموں میں شامل کیا جائے۔

سینیٹرسراج الحق نےکہا کہ ہم اجتماعی توبہ و استغفار اور رجوع الی اللہ سے ہی اس وباء سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئےکہا کہ عوام جمعرات کو شب دعا اور جمعتہ المبارک کو یوم توبہ و استغفار کے طور پر منائیں۔اپنے دن رات عبادت و ریاضت میں گزاریں اور اللہ تعالیٰ سے عاجزی و انکساری کے ساتھ دعائیں کریں۔