ریاض: کورونا وائرس کےمریضوں میں مزید اضافہ

440

ریاض:سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید133مریض سامنےآگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کےباعث اب تک2اموات ہوچکی ہیں،جبکہ کوروناوائرس کے29مریض صحت یاب ہوچکےہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعداد900ہوگئی۔

تاہم دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدادچارلاکھ 38ہزار دو سو تیرہ ہوگئی ہےجبکہ اموات کی تعداد 19لاکھ چھ سو پچاس ہوگئی ہے ۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر عمرہ زائرین اور اقامہ ہولڈرز کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔