اس وقت ہمارا اصل مقصد اپنی قوم کی بقاءکی جنگ ہے، شہباز شریف

468

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی نقصان ہوتا ہے تو ہوجائے لیکن ہم نے اپنے اصل ہدف پر نظر رکھنی ہے اس وقت ہمارا اصل مقصد اپنی قوم کی بقاءکی جنگ ہے۔

نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ کورونا نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے، مریضوں کی تعداد بڑھنے سے  پوری قوم پریشان اورمضطرب ہے، ہم نے سیاست اور سیاسی مفادات کو اس وقت ترجیح نہیں دینی، آج ہم نے عوام کے خادم اورخیر خواہ کا کردار ادا کرنا ہے اگر سیاسی نقصان ہوتا ہے تو ہوجائے لیکن ہم نے اپنے اصل ہدف پر نظر رکھنی ہےاس وقت ہمارا اصل مقصد اپنی قوم کی بقاءکی جنگ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ یہ نوازشریف کے علاج کے حوالے سے انتہائی اہم مرحلہ ہے، نوازشریف نے آپ سب کے لیے بہت دعاوں اور نیک تمناوں کا پیغام دیا ہے، نوازشریف نے کہا ہے موجودہ صورتحال پر انتہائی دکھی ہیں،نوازشریف نے کہا ہے کہ  قوم کو مشکل اور ان صبرآزما حالات کا سامنا ہے۔

 شہبازشریف نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ نوازشریف کی صحت کاملہ کے لیے خصوصی دعا فرمائیں، اس کڑے وقت میں  ملک کی نگہبانی اورمفادات کے تحفظ کیلیے کاوشیں کریں،قوم کے ایک خادم، ایک رضاکار کے طورپر اپنا کردار ادا کرنا ہے۔