پرنس چارلس میں کوروناوائرس کی تصدیق

686

پرنس چارلس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، پرنس چارلس میں وائرس کی معتدل علامات پائی گئی ہیں۔

بکنگھم پیلس سے جاری بیان کے مطابق 71 سالہ پریس چارلس کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا جو مثبت آیا ہے،  اتوار کے روز پرنس چارلس میں کورونا کی کچھ علامات سامنے آئی تھیں جس پر پیر کو ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا ہے۔

شاہی بیان میں کہا گیا ہے کہ چارلس کی طبیعت  بہتر ہے اور وہ از خود تناہی میں ہیں، پرنس چارلس اسکاٹ لینڈ میں  ڈچس کورنوال کے ہمراہ آئیسولیشن میں ہیں۔

بیان کے مطابق پرنس چارلس گزشتہ کئی دنوں سے گھر سے امور انجام دے رہے تھے جب کہ ڈچس کورنوال کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا جو منفی آیا ہے۔