پی آئی اے کا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ

504

قومی انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے انسان ہمدردی کی بنیاد پر چار خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے پاکستان میں پھنسے مسافر جو واپس اپنے گھروں کو لوٹنا چاہتے ہیں کیلئے خصوصی اقدامات کرتے ہوئے برطانیہ اور کینیڈا کیلئے چار خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، پی آئی اے کی تین پروازیں برطانیہ اور ایک کینیڈا جائیں گی۔

پی کے 781 بروز جمعہ 27 مارچ کو لاہور سے ٹورنٹو کیلئے روانہ ہوگی جبکہ پی کے 709 بروز ہفتہ 28 مارچ اسلام آباد سے مانچسٹر روانہ ہوگی

پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 بروز ہفتہ 28 مارچ اسلام آباد سے لندن جائے گی، پی کے9791 بروز ہفتہ 28 مارچ اسلام آباد سے برمنگھم جائے گی

ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام چار پروازیں واپس خالی آئیں گی، ان پروازوں پر بکنگ شروع ہوگئی ہے اور پہلے آئیے کی بنیاد پر فروخت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کے حصول کیلئے پی آئی اے اور ایجنٹس کے دفاتر یا کال سینٹر سے رابطہ کریں۔