کورونا وائرس:مصیبتیں ہمارےاعمال کی وجہ سےآتی ہیں، مفتی تقی عثمانی

465

ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہےکہ وباءمیں محتاط نہ رہاجائےتوزیادہ لوگ متاثرہوتےہیں،مصیبتیں ہمارےاعمال کی وجہ سےآتی ہیں۔

گورنرہاؤس میں علمائےکرام کی گورنرسندھ کےساتھ پریس کانفرنس میں مفتی تقی عثمانی نے گفتگوکی۔اس موقع پر دیگر مکتب فکر کے علماء بھی موجود تھے۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ پوری دنیامیں اس وائرس نےتباہی مچادی ہے،ملک میں بھی کورونا وائرس کامسئلہ بہت بڑھ گیا ہے،احتیاطی تدابیرکواپنانانبی کریمﷺکی سنت ہے،کوئی بھی وباءصرف اللہ کی مرضی سےآتی اورجاتی ہے،توبہ استغفارکےبغیرکورونا وائرس سے چھٹکارا مشکل ہے۔

انہوں نے مساجد میں آنے والے نمازیوں کے لیے ہدایت دیتےہوئے کہا کہ 50سال سےزائدعمرکےلوگ مسجد میں نہ آئیں، وہ لوگ جن کو وائرس کا شبہ ہے وہ بھی مسجد میں نہ آئیں، سنتیں گھرمیں پڑھ کرآئیں،فرض نماز کے بعدکی سنتیں بھی واپس گھر جاکر پڑھیں، تمام لوگ وضوگھرسےکرکےمسجد میں آئیں،تمام مکاتب فکرکےعلماءکی مشاورت سےلائحہ عمل تیارکیاہے۔