کورونا وائرس: متاثرہ 19 افراد صحت مند، بہتری کا عمل جاری ہے، این ڈی ایم اے

244

کراچی ( رپورٹ : محمد انور ) نیشنل مینجمنٹ ڈیزاسٹر اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) کی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی لپٹ میں آئے ہوئے افراد میں سے 19 مکمل صحت مند ہوچکے ہیں ۔

جبکہ متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک ہزار بتائی گئی ہے ۔ این ڈی ایم اے کے ذرائع کا دعوٰی ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سخت اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوچکے ہیں ۔

اسلام آباد میں 16 ، پنجاب 296 سندھ 413 خیبر پختون خوا میں 78 بلوچستان میں 115 آزاد کشمیر میں ایک اور گلگت بلتستان میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 81 ہے ۔