حکومت کی جانب سےحج روکنےکااعلان نہیں ہوا، سعودی سفیر

482

سعودی سفیربرائےسینیگال عبداللہ احمدالعبدن کا کہنا ہے کہ ابھی تک حکومت کی جانب سےحج2020 روکنے کااعلان نہیں ہوا۔

سینیگال عبداللہ احمدالعبدن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائر س کے بچاؤ کے لیے حکومت ہر فیصلہ سوچ بچار اور تدبر کے ساتھ کررہی ہے،جو بھی فیصلہ ہوگا سب کو اُس کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

دوسری جانب امام کعبہ عبدالرحمان السدیس کا کہنا تھا کہ مسجدالحرام اورمسجد نبویؐ کا تیسرا توسیعی منصوبہ بندکردیاگیا۔

مسجدنبویؐ میں بھی احتیاطی تدابیرکےتحت کچھ حصوں کوبندکیاگیاہے،مسجدالحرام کےمرکزی2دروازوں کے علاوہ دیگرتمام دروازےبندرہیں گے،فیصلہ ورکرز کو کورونا وائرس سےبچانےکےلیےکیاگیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعداد900ہوگئی۔

تاہم دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدادچارلاکھ 46ہزارپانچ سو 63 ہوگئی ہےجبکہ اموات کی تعداد 19لاکھ آٹھ سوتین ہوگئی ہے ۔