کورونا وائرس: خلاف ورزی پر 1 سال کا جرمانہ ہوگا

383

نئی دہلی: بھارت میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے نافذ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 1 سال جیل کی سیر کرنے پڑ سکتی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی طرف سے نافذ کردہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کو بھارتی آرٹیکل  کےسیکشن 51 کے تحت سزا دی جائے گی جس میں 1 سال کا اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ قوانین کے تحت لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے شہری کو سزا کے ساتھ جرمانہ بھی کیا جائے گا۔ اگر کسی بھی شہری کی جانب سے خلاف روزی کی صورت میں جانی نقصان یا خطرناک واقعہ رونما ہوتا ہےتو اس کی سزا میں 2 سال تک اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا ہےکہ کورونا وائرس کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہ اور غلط دعوے کی صورت میں بھی مذکورہ شخص کو 1 سال جیل کے ساتھ جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ریلیف آپریشن کیلئے  فنڈز کےغلط استعمال پر بھی 2 سال کی سزا ہوگی جبکہ یہ ہدایات سرکاری حکام کیلئے بھی جاری کی گئی ہیں۔

واضح رہےکہ بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے کے بعد حکومت نے 3 ہفتوں کے لیے ملک بھر میں جنتا کرفیو نافذ کیا ہے۔