کورونا وائرس: عالمی صورتحال اور اموات

699

چین سے سر اٹھانے والے کورونا وائرس  کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں، وائرس  190 سے زائد ممالک تک پھیل چکا ہے ،وبا سے اب تک 18 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

گزشتہ برس دسمبر میں چین کے صوبے ہوبئی کے شہر ووہان سے منظر عام پر آنے والا کورونا وائرس 197 تک پھیل چکا ہےاور دنیا بھر میں پھیلنے والی وبا سے ہلاک افراد کی تعداد 18 ہزار 892 ہو گئی ہے جبکہ متاثر افراد کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار سے زائد ہے۔

مزید پڑھئیے: کورونا وائرس: دنیا بھر کا احوال و ہلاکتیں

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد 1 لاکھ 9 ہزار سے زائد ہے۔

چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد وہاں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 281 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 81 ہزار 218 ہو گئی ہے۔

Image result for coronavirus in china

اٹلی میں ایک ہی روز میں 743 مزید افراد ہلاک ہو گئےجس کے بعد ہلاکتوں  کی تعداد 6 ہزار 820 ہو گئی ہے جبکہ اٹلی میں کورونا مزید 5 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد 70 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔اطالوی حکومت نے ملک میں بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 1 ہزار یورو جرمانے کا اعلان کردیاہے۔

Image result for coronavirus in italy

امریکا میں ایک ہی روز میں 222 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 775 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 9 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد 54 ہزار 808 ہو گئی ہے۔امریکا میں کورونا میں مبتلا نصف سےبھی زائد افراد کا تعلق نیویارک سے ہے جبکہ لاس اینجلس میں کورونا کے 600 سے زائدکیسز ہیں اور 80 فیصدافراد کی عمریں 18 سے 35 برس کے درمیان ہیں۔

امریکا کی ریاست نیویارک میں کورونا سے بیمار افراد کی تعداد تعداد 25 ہزار سے زائد ہے جس کے باعث نیویارک کا حال ہی میں دورہ کرنے والے اور واپس جانے والوں کو قرنطینہ کی ہدایت کی گئی ہے۔علاوہ ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےکیلی فورنیا گالف کورس میں آنے والے افراد بھی کورونا وبا کا شکار ہوگئے ہیں۔

Image result for coronavirus in spain

اسپین میں بھی کورونا وائرس سے مزید 500 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار991 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 42 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی ہے ۔

کورونا وائرس نے فرانس میں بھی مزید 250 زندگیاں نگل لی ہیں جس کے بعد ہلاک افراد کی تعداد 1 ہزار 100 ہو گئی ہے جبکہ  متاثرافراد بھی 22 ہزار 300سے زائد ہے۔جرمنی میں مزید 36 ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 159 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 32 ہزار 991 ہو گئی ہے۔

ہالینڈ، سویڈن اور بیلجیم میں بھی مزید ہلاکتیں

اس کے علاوہ کورونا وائرس سے ہالینڈ میں 63 اور بیلجیم میں 34 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ سویڈن میں کورونا وائرس کے باعث مرنے والوں کی تعداد 40 ہو گئی ہے اور 240نئے کیسزر پورٹ ہونے کے بعد وہاں مجموعی تعداد 2 ہزار 299 ہو گئی ہے۔

Image result for coronavirus map world

ایران میں عالمگییر وبا سے مزید 122 افراد کی ہلاکت کے بعد وہاں اموات کی مجموعی تعداد ایک ہزار 934 ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 24 ہزار 811 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 22 مارچ کو جنتا کرفیو کے بعد کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ایک ارب 30 کروڑ آبادی والے ملک کو 21 روز کے لیے لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ملائیشین وزیراعظم محی الدین یاسین نے ملک میں کورونا وائرس سے 17 ویں ہلاکت اور مزید 172 کیسز سامنے آنے کے بعد 18 مارچ سے شروع ہونے والے لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتوں کی توسیع کر دی ہے۔