پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 918 ، اموات 7 ہوگئی ،عالمی ادارہ صحت

802

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے پاکستان میں مہلک مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 918 اور اموات کی تعداد 7 ہوگئی۔

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا وائرس سے متعلق اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں 24 مارچ تک 5857 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 918 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

جان لیوا وائرس سے سندھ میں 407،خیبرپختونخوا میں 38 کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی، بلوچستان میں 110، آزاد کشمیرمیں 1، گلگت میں 80 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مین کورونا سے متاثرہ 6 افراد صحت یاب ہو کرگھرجا چکے ہیں جبکہ پاکستان میں اب تک 7 افراد کا کورونا کے باعث انتقال ہوا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ سندھ میں یومیہ 1200 سے زائد کورونا کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔