کورونا وائرس: بائرن میونخ کے فٹبالرز کا بڑا اعلان

483

بائرن میونخ کے فٹبالرز کا اپنی تنخواہ سے 20 فیصد کٹوتی کروا کر ملازمین کی نوکری بچا لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بائرن فٹبال انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بائرن میونخ کلب کے سالانہ اخراجات 360 ملین یورو کے لگ بھگ ہیں جبکہ میونخ کلب کے اخراجات کا بڑا حصہ فٹبالرز کی تنخواہوں میں جاتا ہے تاہم کورونا کے باعث فٹبال کی سرگرمیاں معطل ہیں۔

کورونا وائرس کے پیش نظر بائرن فٹبال کلب کی انتطامیہ نے اخراجات میں کمی کے لیے ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا  فیصلہ کیا تھا۔

جس پربائرن میونخ کے فٹبالرز کا کلب کے دیگر ملازمین کی نوکریاں بچانے کیلئے اپنی تنخواہوں میں سے 20 فیصد کٹوتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہ میں سے 20 فیصد کٹوتی کرکے ملازمین کو دیے جائیں اور ان کو فارغ نہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ جان لیوا کورونا وائرس دنیا کے 197 ممالک تک پھیل گیا ہے اور مہلک مرض نے دنیا کی معیشت کا پہیہ بھی رک گیا ہے،خطرناک وائرس نے 4 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد کو متاثر کیا اورہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار 892 ہوگئی ہے۔