شعبان کا چاند نظر آگیا

1214

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے شعبان کے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت ہوا جس میں مختلف شہروں سے موصول ہونے والی گواہیوں کے بعد چاند کا اعلان کردیا۔

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کے مطابق یکم شعبان 1441ہجری 26مارچ جمعرات کو ہوگی جبکہ شب برات 8اپریل بدھ کو ہوگی۔