کراچی میں کانگو کا دوسرا کیس سامنے آگیا

518

کراچی: صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 413 تک جا پہنچی ہے جبکہ صوبائی دارالحکومت کراچی میں کانگو وائرس نے بھی سر اٹھانا شروع کر دیا ہے۔

نجی نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال میں کانگو وائرس کا دوسرا کیس سامنے آیا ہے۔

جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ 37 سالہ خاتون میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، خاتون کا تعلق تھرپارکر سے ہے۔

خیال ہےکہ یہ رواں سال رپورٹ ہونے والا دوسرا کیس ہے، اس سے قبل 21 مارچ 2020ء کو چالیس سالہ شخص میں کانگو وائرس پایا گیا تھا۔