معاشی پیکیج کا اعلان، ڈالر 3 روپے مہنگا

677

انٹر بینک میں ڈالرمزید 3 روپے مہنگا ہوگیا، دو دن میں ڈالر کی قدر میں3روپے33 پیسے اضافہ ہوگیا۔

وزیراعظم کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث معاشی ریلیف پیکیج کے اعلان کے بعد پیسے کی قدر گر گئی، انٹر بینک میں ڈالر اچانک 3 اوپر مہنگا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر159 سے بڑھ کر 162 روپے کا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب  اسٹاک ایکس چینج میں پھر بدترین مندی رہی، 100 انڈیکس میں 1238 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور  100 انڈیکس 28 ہزار 326 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہوا۔