تنظیم یوتھ آف ڈگری لاک ڈائون میں خدمت  کے جذبے سے کام کررہی ہے، اویس ایوب

142

ڈگری (نمائندہ جسارت) ڈگری کے نوجوانوں پر مشتمل تنظیم یوتھ آف ڈگری شہر میں لاک ڈائون کے دوران عوام کی خدمت کے جذبے سے نیک کام کررہی ہے جو ڈگری کے لیے ایک مثال ہے اس وقت ہر شہری کو اپنے ارد گرد کے مزدور اور دیہاڑی دار مزدور کی مدد کرنے میں پہل کرنی چاہیے تاکہ ہم اس وبائی مرض کو شکست دے سکیں۔ یہ بات ڈگری پولیس کے اے ایس آئی عارف جروار نے یوتھ آف ڈگری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد میں یوتھ آف ڈگری کے اویس ایوب، جنید قریشی، عمیر قائم خانی سمیت دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آپ نوجوان اس مشکل وقت میں ایک اچھا کام کررہے ہو جو خوشی کی بات ہے۔ کورونا وائرس کو مل کر شکست دینی ہوگی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی طرف سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔