لاڑکانہ،سہیل انور سیال کی زیرصدارت  اجلاس، لاک ڈائون کی صورتحال کا جائزہ

206

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر آبپاشی سہیل انور سیال کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں لاک ڈاؤں اور کرونا وائرس کے ممکنہ خدشے کے بعد کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ محمد نعمان صدیق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ون) لاڑکانہ امداد علی ابڑو، میئر میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ خیر محمد شیخ سمیت صحت و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ لاک ڈائون کے دوران شہریوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور شہریوں کو ادویات اور خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔صوبائی وزیر نے آئسولیشن سینٹرز میں مریضوں کا ہر ممکن خیال رکھنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ کرونا کے خلاف جاری اس جنگ کو ہمیں ہر حال میں جیتنا ہوگا۔