حیدرآباد،لاک ڈائون سے غریب بستیوں  کے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا

233

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں مسلسل لاک ڈاؤن سے غریب بستیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ، حکومت کی جانب سے امداد نہ ملنے پر مخیر حضرات میدان عمل میں آگئے آٹا، دودھ ، چینی سمیت دیگر اشیا کی تقسیم۔ لاک ڈاؤن کی صورتحال نے مزدور اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والے غریب وسفید پوش افراد کی معاشی حالت خراب کردی ہے لیکن حکومت سندھ صرف لاک ڈاؤن پر توجہ دے رہی ہے اور متاثرین کی کوئی فکر نہیں ہے ان حالات میں جماعت اسلامی کے شعبہ الخدمت کے علاوہ مخیر حضرات بھی میدان میں نکل آئے اور انہوںنے لیاقت کالونی، پریٹ آباد کے علاوہ شہر کی غریب آبادیوں میں اشیا خورونوش تقسیم کیں ۔