شہدادپور، کریانہ اور سبزی کی دکانوں پر  چھاپے، زائد قیمت پر مال بیچنے پر جرمانہ

299

شہدادپور (نمائندہ جسارت) مختارکار شہدادپور نے اچانک شہر کے مختلف علاقوں میں کریانہ اور سبزی کی دکانوں پر چھاپے مارے، زائد قیمت پر مال بیچنے پر جرمانہ عائد۔ مختارکار شہدادپور قمرالدین راہیپوٹو نے پولیس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں اسپتال روڈ، شاہپور چاکر روڈ سمیت دیگر علاقوں کی کریانہ اور سبزی فروخت کرنے والی دکانوں پر چھاپے مارے اور روز مرہ اشیا کے دام چیک کیے اور 5 دکانوں پر زائد قیمت پر مال فروخت کرنے اور زائد المیعاد مصالحہ جات رکھنے پر اسی وقت ہزاروزں روپے جرمانہ وصول کیا اور دکانداروں کو وارننگ دی کہ روز مرہ اشیا کی چیزوں پر ریٹ لسٹ کی پرچی آویزاں کی جائے اور مقررہ ریٹ پر سامان فروخت کیا جائے بصورت دیگر دکانیں سیل کردی جائیں گی۔