حکومت سود ی نظام کرڈے، اللہ ہمیں کورونا سے محفوظ فرمادے گا

47

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)جمعیت علما اسلام سندھ کے ناظم حاجی عبدالمالک تالپور نے کہا ہے کہ حکومت سود ی نظام سے چھٹکارے کا اعلان کرے اللہ ہمیں کورونا سے محفوظ فرمادے گا ۔انہوں نے یہ بات کارکنان سے کہی ۔انہوں نے کہا کہ جمعیت کے کارکنان اس مشکل گھڑی میں لوگوں کے کام آئیں اور ان کا سہارا بنیں، کورونا وائرس کے ذریعے اللہ نے ہمیں متنبہ کیا ہے کہ وہ ہی اس زمین وآسمان کا خالق اور مالک ہے لہٰذا زمین پر اس نظام کو نافذ کرو۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اگر آج سودی نظام سے چھٹکارے کا اعلان کریں تو اللہ تعالیٰ ہمیں اس وائرس سے نجات دے دیں گے اور ملک خوشحال ہو جائے گا اورہر طرف اللہ تعالیٰ برکتیں عطا فرمائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام حکومت کی دی ہوئی ہدایت کے ساتھ قرآن کریم کا مطالعہ زیادہ سے زیادہ کریں اور صبح اور شام کے اذکار کا اہتمام کریں اور صدقہ اور خیرات زیادہ سے زیادہ دیں وہ اس موذی وائرس کو شکت فاش سے دوچار کر سکتی ہے۔