عمرکوٹ میںپولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات

220

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت )عمرکوٹ میں آج دوسرے روز بھی مکمل لاک ڈائون رہا، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات جبکہ پاک فوج کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے، کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر انتہائی سخت انتظامات کیے جارہے ہیں، پولیس دوسرے روز بھی سختی برت رہی ہے، شہر یوں کی موٹر سائیکلوں میں سے ہوا نکالی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ میں آج دوسرے روز بھی مکمل لاک ڈائون رہا پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی جبکہ پاک فوج کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر انتہائی سخت انتظامات کیے جارہے ہیں پولیس کی جانب سے دوسرے روز بھی سختی رہی ،شہر یوں کی موٹر سائیکلوں میں سے ہوا نکالی جارہی ہے جبکہ شہر کی تمام مارکیٹیں اور بازار بند ہیں ضلع کے تمام چھوٹے بڑے شہر کنری، سامارو، پتھورو اور چھور سمیت سب ہی شہروں میں مکمل لاک ڈائون ہے۔ شہری گھروں میں محصور ہیں اکا دکا شہری گھروں سے نکل کراشیا خورونوش کی خریداری کررہے ہیں جبکہ شہر کی کریانہ، میڈیکل اسٹوراور سبزی وفروٹ کی دکانیں کھلی ہوئی ہیں لیکن خوف کے باعث ان دکانوں پر عوام کی تعداد انتہائی کم نظر آرہی ہے جبکہ ان دکانداروں سے اشیا خورونوش کے نرخ بھی بڑھا دی ہے، انتظامیہ صرف شہر بند کرانے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین کررہی ہے۔