ٹنڈوجام ، لاک ڈائون کیلیے پورا شہر خار دار تاریں لگا کر سیل

115

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام میں لاک ڈائون جاری ،انتظامیہ نے شہر کو مکمل سیل کردیا،شہریوں کو سامان ضرورت باآسانی دستیاب، مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام میں پولیس نے لاک ڈائون کے لیے پورے شہر کو خار دار تاریں لگا کر سیل کردیا ہے اور ٹنڈوجام کے داخلی راستوں پر پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ شہر کے اندر پولیس کا گشت جاری ہے شہریوں کو لاک ڈائون کی وجہ سے مشکلات کا سامنا اتنا زیادہ نہیں کرنا پڑھ رہا انہیں ضرورت کاہر سامان مل رہا ہے لاک ڈائون کے اصولوں کے مطابق ٹنڈوجام کے شہریوں نے زیادہ تر اپنے گھروں پر رہنے پر ترجیجی دے رہے۔ ایک شہری ارشد خان نے اپنے پندرہ دن کا سامان لے کر گھر کے باہر تالا ڈال دیا ہے کہ پندرہ دن کے بعد ملاقات ہوگی، مساجد میں لوگوں کی بڑی تعداد باجماعت نماز ادا کر رہی ہے گلیوں اور سڑکوں پر سنا ٹا چھایا ہوا ہے۔ لاک ڈائون سے مزدور طبقہ پریشان ہے ان کی مزدوری بند ہونے سے وہ گھریلو پر یشانیوں کا شکار ہیں۔ آٹے کے نرخ میں نمایا ں کمی واقع ہوئی ہے، دس کلو آٹا پانچ سو روپے اور بھائی جان آٹے کی چکی پر ساڑھے چارسو میں دستیاب کچھ آٹے کی چکی والے اپنی چکیایاں بند کرکے گھروں میں بیٹھ گئے ہیں۔ آٹے کے نرخ میں کمی کی سب سے بڑی وجہ پولیس کا کریک ڈائون ہے لوڈشیڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے عوام اپنے گھروں میں پر سکون ہے اور اللہ تعالی کے کرم سے مارچ کے مہینے میں شدید گرمی ابھی تک شروع نہیں ہوئی جو پچھلی بار پڑی تھی۔