میرواہ گورچانی، سیکورٹی فورسز کے انتظامات پر شہریوں کا اطمینان

130

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت) میرواہ گورچانی میں مکمل لاک ڈاؤن، راستے ویران، انتظامی جائزہ لینے کے لیے ڈی سی اور ایس ایس پی میرپور خاص پہنچ گئے، ہر حال میں لاک ڈاؤن پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، ایس ایس پی میرپور خاص جاوید بلوچ۔ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے 15 دن کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد میرواہ گورچانی اور گردونواح کے علاقوں میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن کیا گیا، تمام کاروباری مراکز مکمل بند رہے، آمدورفت نہ ہونے کی وجہ سے سڑکیں ویرانی کا منظر پیش کررہی ہیں۔ ڈی ایس پی شجاع آباد عتیق الرحمن، ایس ایچ او ریاض احمد سومرو نے پولیس نفری کے ہمراہ شہر کا گشت کیا۔ لاک ڈاؤن کا انتظامی جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن اور ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ میرواہ گورچانی پہنج گئے۔ سیکورٹی فورسز کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ نے کہا کہ لاک ڈاؤن ہر عمل درآمد صورت میں یقینی بنایا جائے گا اور حکومتی رٹ قائم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی شخص نے لاک ڈاؤن پر عمل نہیں کیا تو ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔