شجاع آباد پریس کلب کا اظہار تعزیت

343

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت ) شجاع آباد پریس کلب میرواہ گورچانی کے صحافیوں صدر محمد اسماعیل خلجی ،عبدالوحید عباسی ،ملک مشتاق احمد ،ہیمن کمار ، عبدالجبار چوہان ،حکیم عبدالرزاق ،عباس آرائیں اور امجد علی رستمانی و دیگر نے روزنامہ پروان نواب شاہ، کراچی کے ایڈیٹر محمد عارف رند کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ۔ اس موقع صدر پریس کلب محمد اسماعیل خلجی نے پروان فیملی سے تعزیت کا اظہارکیا ۔