حیدرآباد: ٹرین سروس  بند ہونے کے اعلان کے بعدریلوے اسٹیشن پر رش

207

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)منگل کی رات 12بجے سے ٹرین سروس بند ہونے کے اعلان کے بعد حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر بڑی تعداد میں عوام پہنچ گئے، ٹرینوں میں بیٹھنے اور کھڑے ہونے کی جگہ نہ ملنے پر مسافر چھتوں پر سوار ہوگئے،انتظامیہ بھی غائب رہی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے منگل کی رات12بجے کے بعد ٹرین سروس بند کرنے کے اعلان کے بعد حیدرآباد ریلوے اسٹیشن مسافروں سے بھر گیا،جو بھی ٹرین پہنچتی اس میں مسافر
گنجائش سے زاید سوار ہوجاتے،بیٹھنے کی جگہ نہ ہونے پر کھڑے ہوکر اورجب اس کی بھی گنجائش نہ رہی تو لوگ ٹرین کی چھت پر سوار ہوگئے،خطر ناک انداز میں بوگیوںکی چھت پر سوار ہونے والوںکو روکا گیا نہ ہی کورونا سے بچائو کے کوئی اقدامات کیے گئے جبکہ گنجائش سے زائد افراد کے ٹرین میں سفر کرنے سے کورونا کے پھلائو کا خدشہ بھی بڑھ گیا۔