حیدرآبادمیں کورونا  کے 2مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈمنتقل

154

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) خاتون سمیت کورونا کے 2 مشتبہ مریض سول اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کورونا سے متاثرہ خاتون کو سول اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے خاتون کی عمر32سال ہے جس کو دادو سے یہاں منتقل کیا گیا ہے اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ 3روز قبل مثبت آئی تھی وہ زیارت کیلیے ایران کا سفر کرکے گزشتہ روز پاکستان پہنچی تھی ،تعلق میہڑ سے ہے جبکہ وارڈ میں
لائے گئے ایک اور شخص کے ٹیسٹ کروائے گئے ہیںجس کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔