سرینگر، جبری طورپر نظر بند عمر  عبداللہ کو 8ماہ بعد رہا کردیاگیا

159

سری نگر( آن لائن ) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے جبری طور پر نظر بند کیے گئے سابق وزیراعلی عمر عبداللہ کو 8 ماہ بعد رہا کردیا گیا۔ سابق وزیراعلی مقبوضہ کشمیر اور سیاست داں عمر عبداللہ کو 8 ماہ کی نظر بندی کے بعد رہا کردیا گیا۔ عمر عبداللہ کو دیگر سیاسی رہنمائوں کیساتھ5 اگست 2019 کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند کیا
گیا تھا۔اس موقع پر سابق وزیر اعلی نے میڈیا سے گفتگو میں مطالبہ کہ بھارتی جیلوں میں غیر آئینی طور پر قید دیگر سیاسی رہنمائوں اور کارکنان کو بھی رہا کیا جائے اور آرٹیکل 370 کی منسوخی کو واپس لیکر کشمیر کی سابق حیثیت کو بحال کیا جائے۔سیاسی رہنما عمر عبداللہ کے والد فارق عبداللہ کو بھی چند روز قبل رہا کردیا گیا تھا جس کے بعد عمر عبداللہ کی رہائی کی بھی امید کی جارہی تھی۔ اب بھی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی سمیت کئی سیاسی رہنما جبری طور پر نظر بند جب کہ حریت رہنما جیلوں میں قید ہیں۔