لاڑکانہ، چار سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

70

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے تھانہ حیدری کی حد میں مبینہ طور پر چار سالہ بچی وفا قاضی کو ملزم کی جانب سے زیادتی کی کوشش کی اطلاع پر ورثا نے پہنچ کر ملزم کو مارا پیٹا اطلاع پر حد کے تھانہ پولیس نے پہنچ پر نوجوان بلاول مگنہار اور اس کے چچا سلیم کو گرفتار کرکے تھانے لاکپ کردیا، ورثہ کے مطابق وفا گھر سے نکل کر چیزیں خریدنے کے لیے گئے جہاں ملزم بلاول مگنہار نے زیادتی کے ارادے سے اسے بیکری میں لایا گیا جہاں ہمارے پہنچنے پر ملزم نے درواز بند کرکے فرار ہوگیا پولیس کو اطلاع دینے پر ملزم اور اس کے چچا کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ اس موقع پر ملزم بلاول مگنہار نے روتے ہوئے بتایا کہ وفا میری بہن جیسی ہے اس سے زیادتی کا سوچ بھی نہیں سکتا مجھ پر جھوٹا الزام عائد کیا گیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کرکے انصاف فراہم کیا جائے، پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ورثہ کی جانب سے زیادتی کی کوشش کا بتایا ہے تاہم معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے جرم ثابت ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا، دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔