دادو میں میہڑ کا رہائشی 30 سالہ شخص دم توڑ گیا

119

میہڑ (نمائندہ جسارت) دادو میں میہڑ کے رہائشی 30 سالہ اختیار عباسی کو بے ہوشی کی حالت میں اٹھانے کے بعد نامعلوم افراد نے دادو اسپتال منتقل کیا جو اسپتال میں دم توڑ گیا، جبکہ کئی گھنٹے لاش اسپتال میں پڑی رہی ، اطلاع ملنے کے بعد ان کے بھائی گلیشیر عباسی نے دادو پہنچ کر لاش وصول کی۔ موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔