سہون،سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ میں داخل نوجوان فارغ

126

سہون (نمائندہ جسارت ) سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل دادو کے رہائشی رشید گرامانی کی کورونا ٹیسٹ نیگیٹو قرار، اسپتال سے ڈسچارج کردیا، 14 روز تک گھر میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر معین الدین صدیقی۔تفصیلات کے مطابق سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سہون کے ڈاکٹر معین الدین صدیقی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ میں کچھ روز قبل کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر داخل کیے گئے دادو کے رہائشی نوجوان رشید گرامانی کی تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں، رشید گرمانی کو کورونا وائرس نہیں ہے، تمام میڈیکل ٹیسٹ نیگیٹو آنے کے بعد رشید گرمانی کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے تاہم انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ 14 دن تک اپنے گھر میں ہی محدود رہیں۔ انہوں نے کہا کہ سہون تحصیل میں کسی کو بھی کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی، لہٰذا ایسی افواہیں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔ سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سہون میں کورونا سے متعلق تمام انتظامات ہیں اور آئیسولیشن وارڈ میں تمام سہولیات میسر ہیں۔انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ کورونا سے متعلق انسٹیٹیوٹ انتظامیہ سے تصدیق کے بغیر ایسی کوئی خبر نہ چلائی جائے جس سے عوام میں خوف و حراس کی صورتحال پھیل جائے۔